مطالعہ اور تحریر جیسی عادات کے ذریعے انسانی ذہن کو بڑھاپے میں بھی صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔ یہ بات امریکہ کے شہر شکاگو میں قائم رش یونیورسٹی میڈیکل سنٹر اور ای نوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی طرف سے کی گئی مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں باقاعدگی سے لائبریری جاکر مطالعہ کرنے' خطوط نویسی' شطرنج جیسے کھیل اور اس طرح کی دیگر مصروفیات کے انسانی ذہن کے سفید مادے پر مشتمل حصے پر صحت افزا اثرات مرتب ہوتے ہیں جو پورے ذہن کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بڑھاپے میں انسانی ذہن کے سفید مادے میں پانی کے خلیوں کی نقل و حرکت کی رفتار سست پڑ جاتی ہے جس کو مطالعے اور تحریر جیسی عادات کے ذریعے تیز کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں 81 سال اوسط عمر کے 152 افراد کے دماغ کے مطالعے کے لئے ایم آر آئی طریق کار استعمال کیا گیا۔
مطالعہ ، تحریر : انسانی ذہن سدا صحتمند
Posted on Dec 01, 2012
سماجی رابطہ